Abid Aziz

NOTE: Mr. Abid Aziz is originally from Lahore Cantt and currently working and living in Islamabad. He is still fond of music but now spending more time serving his nation and chatting online. He was a friend of Sabah and Mian Tariq and shared a room with them. He always tried to stay organized and expected others to be nicer and managed. He liked to speak English and proud of it. We don’t know about his family but we are sure his children will also be organized and smart. He also tried to play hockey but not by his heart. Do you know he used to hug (JAPHA) others more often and was famous for this nickname JAPHA.

July 23, 2020

عزیز دوستو۔۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ سولا اگست انیس سو ستاون کو میں لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور (جو ہیرا منڈی کے قریب ہی واقع ہے) پیدا ہوا۔۔ اپنے ابتدائ بچپن کے دو سال گوجرانوالہ میں گزارے جہاں میرے ابا کی پوسٹنگ تھی۔۔ شروع میں والدہ سے تربیعت اور پڑھائ کا سلسلہ شروع ہوا۔۔
سکول کی ابتدا گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول شیخو پورہ سے ہوئ۔۔ ماسٹر یعقوب میرے پہلے اُستاد تھے جنہوں نے کلاس دوئم میں استقبال کیا۔۔ شیخو پورہ میں میرا قیام کوئ دس سال پر محیط رہا۔۔ اس سکول کی یادوں میں دو باتیں ابھی تک ذہن میں مہو ہیئں۔۔ ایک امریکن سُٹ پنجے والا دودھ جو پیلے رنگ کے مگوں میں پینے کو دیا جاتا تھا۔۔ دوسرے ویکسینیشن سکول میں بہت خوفزدہ طریقے سے ہوتی تھی۔۔ کئ اور دوستوں کو اب بھی وہ بھمبھیری وال ٹیکہ یاد ہو گا۔۔
جب میں کلاس ہشتم (ایٹ) مکمل کر چُکا تو ابا کی پوسٹنگ پاکپتن شریف ہو گئ۔۔ میٹرک کا امتحان پاکپتن شریف  ( ملتان بورڈ) سے انیس سو بہتر میں فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔۔ حضرت بابا فرید رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر ساری رات محفلِ  قوالی منعقد ہوتی تھی جس میں مُلک کے نامور قوال شرکت کرتے۔۔ وہ عجب ہی منظر ہوا کرتا تھا۔۔ میں نے شاید ہی کوئ محفل مِس کی ہو۔۔
یہاں بتا دوں کہ میرا کوئ اور بھائ یا بہن نہیں ہے۔۔ والدہ نے بتلایا کہ مُجھ سے پہلے تین بھائ فوت ہو چُکے تھے۔۔ اِس دوران ابا نے والدہ کی بہت خدمت کی۔۔
انیس سو ستر میں ہم لاہور آ گئے۔۔ اور اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں فسٹ ایئر میں داخلے کا احتمام ہوا۔۔ باقی آئندہ۔۔۔



Contact:

Teachers:

Pictures:

Other Classes:

rss feed

technorati fav

Meta:


x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security